ہومپاکستانپاکستان میں کمپنیوں کی رجسٹریشن میں 24 فیصد اضافہ

پاکستان میں کمپنیوں کی رجسٹریشن میں 24 فیصد اضافہ

اسلام آباد (لارڈ میڈیا): مالی سال 2025-26 کے دوران پاکستان میں 43,559 نئی کمپنیاں رجسٹر ہوئیں، جو گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں 24 فیصد زیادہ ہیں۔ اس اضافے کے بعد ملک میں رجسٹرڈ کمپنیوں کی مجموعی تعداد 3 لاکھ 1 ہزار 615 ہو گئی۔ ایس ای سی پی نے کہا ہے کہ جون میں 4,323 نئی کمپنیاں رجسٹر ہوئیں، جو ایک ہی ماہ میں سب سے زیادہ تعداد ہے۔ سرکاری شعبے کی کمپنیوں کی رجسٹریشن میں بھی 25 فیصد اضافہ ہوا۔

پنجاب میں 22,364، سندھ میں 6,691، خیبر پختونخوا میں 3,820، گلگت بلتستان میں 1,585 اور بلوچستان میں 759 نئی کمپنیاں رجسٹر ہوئیں۔ ایس ای سی پی کے مطابق گلگت بلتستان میں 65 فیصد جبکہ بلوچستان میں 36 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ نئی رجسٹر ہونے والی کمپنیوں میں 41 فیصد کا تعلق تجارتی شعبے سے تھا۔

مالی سال 2025-26 کے دوران غیر ملکی سرمایہ کاروں نے پاکستان میں 1,014 کمپنیاں رجسٹر کروائیں، جن کا ادا شدہ سرمایہ ڈھائی ارب روپے رہا۔ غیر ملکی سرمایہ کاروں نے زیادہ تر تجارت، کان کنی اور معلوماتی ٹیکنالوجی کے شعبوں میں سرمایہ کاری کی اور سب سے زیادہ کمپنیاں چین کے سرمایہ کاروں نے رجسٹر کروائیں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں