ہومانٹرنیشنلامریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی نیٹو رکن ممالک کے دفاعی اخراجات پر...

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی نیٹو رکن ممالک کے دفاعی اخراجات پر شدید تنقید

واشنگٹن (لارڈ میڈیا): امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نیٹو رکن ممالک کے دفاعی اخراجات پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا نیٹو پر کسی بھی دوسرے ملک کے مقابلے میں زیادہ خرچ کرتا ہے جبکہ دیگر اتحادی ممالک امریکی تحفظ سے فائدہ اٹھاتے ہیں مگر اپنے دفاع پر مناسب سرمایہ کاری نہیں کرتے۔

انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری ایک بیان میں کہا کہ امریکا نیٹو ممالک کی حفاظت کرتا ہے، لیکن اس کے بدلے میں کوئی متناسب فائدہ نہیں ملتا۔

ٹرمپ نے کہا کہ یہ صورتحال مزید برقرار نہیں رہنی چاہیے اور اتحادی ممالک کو اپنی ذمہ داریاں خود پوری کرنا ہوں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکا کا سالانہ دفاعی بجٹ 999 ارب ڈالر ہے جبکہ برطانیہ، فرانس، اٹلی اور پولینڈ کے دفاعی بجٹ اس کے مقابلے میں بہت کم ہیں۔ انہوں نے جرمنی سمیت کئی دیگر نیٹو ممالک کے دفاعی اخراجات کو مضحکہ خیز قرار دیا۔

امریکی صدر نے زور دیا کہ نیٹو اتحادیوں کو اپنی دفاعی صلاحیتوں میں خاطر خواہ اضافہ کرنا چاہیے تاکہ بوجھ صرف امریکا پر نہ پڑے۔ یہ بیان ایسے وقت میں آیا ہے جب نیٹو رکن ممالک کے درمیان دفاعی اخراجات میں اضافے اور ذمہ داریوں کی منصفانہ تقسیم پر بحث جاری ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں