ہومتازہ ترینوفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی جدہ میں قائم مقام گورنر مکہ...

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی جدہ میں قائم مقام گورنر مکہ سے ملاقات

جدہ (لارڈ میڈیا): وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے جدہ میں مکہ ریجن کے قائم مقام گورنر شہزادہ سعود بن مشعل بن عبدالعزیز سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں گورنر جدہ شہزادہ سعود بن عبداللہ بن جلوی، گورنر طائف شہزادہ سعود بن نہار بن سعود اور شاہی خاندان کی معزز شخصیات بھی موجود تھیں۔

وفاقی وزیر داخلہ نے پاک سعودیہ تاریخی و برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کا اعادہ کیا اور عمرہ و حج کے لیے بہترین انتظامات پر قائم مقام گورنر مکہ ریجن کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔

قائم مقام گورنر مکہ ریجن نے پی سی بی اور سعودی عرب کرکٹ فیڈریشن کے معاہدے کو خوش آئند قرار دیا اور پاکستان کے ساتھ تعلقات کو انتہائی اہمیت دینے کا اعادہ کیا۔

انہوں نے جدہ میں پہلے بین الاقوامی معیار کے اسٹیڈیم بنانے کے فیصلے کو سراہا اور سعودی گورنر نے اسٹیڈیم کی تعمیر کے لیے پی سی بی کے ساتھ بھرپور تعاون کا اظہار کیا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں