ہومتازہ ترینچین کے ہائی نان جزیرے میں موسم گرما کے دوران 82 لاکھ...

چین کے ہائی نان جزیرے میں موسم گرما کے دوران 82 لاکھ 50 ہزار سے زائد فضائی سفری دوروں کی توقع

ہائیکو (شِنہوا) چین کے جنوبی جزیرہ صوبے ہائی نان کے 2 بڑے ہوائی اڈوں پر یکم جولائی سے شروع ہونے والے گرمیوں کے سفری سیزن کے دوران 82 لاکھ 50 ہزار سے زائد فضائی سفری دورے متوقع ہیں۔

ہائیکو میلان بین الاقوامی ہوائی اڈے پر جولائی اور اگست کے دوران تقریباً 46 لاکھ 30 ہزار سفری دوروں کا تخمینہ لگایا گیا ہے جبکہ اس عرصے میں تقریباً 32 ہزار پروازیں شیڈول کی گئی ہیں جو گزشتہ سال کے مقابلے میں بالترتیب 0.9 فیصد اور 1.25 فیصد زیادہ ہیں۔

متعدد فضائی کمپنیوں نے ہائیکو اور ووہان، چھونگ چھنگ اور چھانگ شا سمیت مختلف شہروں کے درمیان پروازوں کی تعداد بڑھانے کا منصوبہ بنایا ہے۔ ہوائی اڈے نے اپنے بین الاقوامی فضائی نیٹ ورک کو بھی وسعت دی ہے جس کے تحت جکارتہ کے لئے مزید پروازیں اور میڈرڈ کے لئے نئی فضائی سروس شروع کی گئی ہے۔

سیاحتی شہر سانیا میں واقع سانیا فونیکس بین الاقوامی ہوائی اڈے پر بھی گرمیوں کے سفری سیزن کے دوران تقریباً 36 لاکھ 30 ہزار سفری دوروں اور 22 ہزار 800 پروازوں کی آمدورفت متوقع ہے۔

مسافروں کی تعداد میں متوقع اضافے سے نمٹنے کے لئے ہوائی اڈہ بیجنگ، چھنگ دو، ہانگ ژو اور ژینگ ژو سمیت بڑے ملکی شہروں کے لئے پروازوں کی تعداد میں اضافہ کرے گا، جبکہ اہم فضائی روٹس پر بڑے طیارے تعینات کر کے سفری گنجائش بھی بڑھائی جائے گی۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں