ہومتازہ ترینچین کے دوبارہ قابل استعمال راکٹ ژوچھوئے-3 نے لانچ سے قبل انجن...

چین کے دوبارہ قابل استعمال راکٹ ژوچھوئے-3 نے لانچ سے قبل انجن کا آزمائشی تجربہ مکمل کر لیا

بیجنگ(شِنہوا)چین کے دوبارہ قابل استعمال کیریئر راکٹ ژوچھوئے-3 نے چین کے شمال مغربی علاقےمیں انجن کا آزمائشی تجربہ کامیابی سے مکمل کر لیا، جس سے آئندہ فلائٹ مشنز کے لئے مضبوط بنیاد فراہم ہوئی ہے۔

راکٹ تیار کرنے والی کمپنی لینڈ سپیس نے بتایا کہ زمین پر انجن کا تجربہ لانچ سے قبل ایک اہم مرحلہ ہوتا ہے، جس میں راکٹ کو زمین پر مضبوطی سے باندھ کر اس کے انجن چلائے جاتے ہیں تاکہ ان کی کارکردگی اور حفاظتی معیار کی جانچ کی جا سکے۔

بیجنگ میں قائم راکٹ ساز کمپنی کے مطابق یہ تجربہ ڈونگ فینگ کمرشل سپیس انوویشن پائلٹ زون میں انجام دیا گیا، جہاں راکٹ کے نظام، لانچ سائٹ کے نظام اور دونوں کے باہمی مطابقت کا جامع جائزہ لیا گیا۔

لینڈ سپیس نے بتایا کہ تجربے کے دوران تمام نظام معمول کے مطابق کام کرتے رہے، جبکہ حاصل ہونے والے اعداد و شمار اور نتائج توقعات کے مطابق رہے، جس سے نظام کی درستگی اور مختلف حصوں کے درمیان ہم آہنگی کی تصدیق ہوئی۔

کمپنی نے مزید بتایا کہ لانچ سے قبل زمینی سطح پر کی جانے والی تمام اہم تصدیقی کارروائیاں مکمل ہو چکی ہیں۔ اگلے مرحلے میں آزمائشی ٹیم منصوبے کے مطابق راکٹ کی لانچ کی تیاریاں کرے گی تاکہ پرواز کے مشن کے لئے مکمل تیاری یقینی بنائی جا سکے۔

ژوچھوئے-3 چین میں تیار کیا گیا ایک دوبارہ قابل استعمال لانچ وہیکل ہے، جو مائع آکسیجن اور میتھین سے چلتا ہے۔ اسے بڑے پیمانے پر سیٹلائٹ نیٹ ورک مشنز کے لئے تیار کیا گیا ہے۔

راکٹ کے پہلے مرحلے میں ری ایکشن کنٹرول سسٹم، گرڈ فنز اور لینڈنگ لیگز نصب ہیں، جن کی بدولت یہ پرواز کے بعد عمودی انداز میں زمین پر اتر کر دوبارہ استعمال کے قابل بن جاتا ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں