ہومتازہ ترینچینی فوج کا جنوبی بحیرہ چین میں معمول کا گشت

چینی فوج کا جنوبی بحیرہ چین میں معمول کا گشت

بیجنگ (شِنہوا) چائنیز پیپلز لبریشن آرمی کی سدرن تھیٹر کمانڈ نے کہا ہے کہ اس نے 27 اور 28 جون کو جنوبی بحیرہ چین میں معمول کے گشت کے لئے بحری اور فضائی افواج تعینات کیں۔

سدرن تھیٹر کمانڈ کے ترجمان ژائی شی چھن کے مطابق فلپائن نے جنوبی بحیرہ چین میں کشیدگی پیدا کرنے کی کوشش کرتے ہوئے خطے سے باہر کے بعض ممالک کے ساتھ مل کر نام نہاد مشترکہ گشت کا انعقاد کیا جس سے علاقے کے امن اور استحکام میں خلل پڑا۔

ترجمان نے مزید کہا کہ کمانڈ کی افواج چین کی علاقائی خودمختاری اور سمندری حقوق و مفادات کے تحفظ کے لئے پرعزم ہیں اور خطے میں امن و استحکام برقرار رکھنے کے لئے اپنی ذمہ داریاں پوری کرتی رہیں گی۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں