ہوماہم ترینپیرا فورس کی باڈی کیمز کے بغیر کارروائیاں، شفافیت پر سوالات

پیرا فورس کی باڈی کیمز کے بغیر کارروائیاں، شفافیت پر سوالات

لاہور (لارڈ میڈیا): اختیارات کے ناجائز استعمال کی روک تھام اور کارروائیوں میں شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے باڈی کیمز کو لازمی قرار دینے کے باوجود پیرا فورس تاحال اپنے اہلکاروں کو باڈی کیمز فراہم نہیں کر سکی۔

ذرائع کے مطابق پیرا فورس کی جانب سے کارروائیوں کے دوران باڈی کیمز کا استعمال نہ ہونے سے عوامی شکایات میں اضافہ ہوا ہے جبکہ ادارہ اپنے ہی طے کردہ ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد نہیں کر پا رہا۔

حکام کے مطابق باڈی کیمز کی لائیو فیڈ پیرا ہیڈکوارٹر میں مانیٹر کیے جانے کا منصوبہ تھا تاکہ کارروائیوں کی نگرانی ممکن ہو اور کرپشن یا اختیارات کے ناجائز استعمال سے متعلق شکایات کی روک تھام کی جا سکے۔ مزید یہ کہ باڈی کیمز سے ریکارڈ ہونے والی فوٹیج کو مقدمات کے اندراج کے وقت بطور شواہد فراہم کیا جانا بھی منصوبے کا حصہ تھا۔

پیرا حکام کا کہنا ہے کہ باڈی کیمز کی خریداری کا عمل اس وقت ٹینڈرنگ مرحلے میں ہے، جبکہ جلد ہی اہلکاروں کو باڈی کیمز فراہم کرکے ان کے استعمال پر عملدرآمد شروع کر دیا جائے گا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں