ہوماہم ترینکراچی میں رینجرز دفتر پر حملہ ناکام، 5 دہشتگرد ہلاک

کراچی میں رینجرز دفتر پر حملہ ناکام، 5 دہشتگرد ہلاک

کراچی (لارڈ میڈیا): کراچی میں رینجرز کے دفتر پر حملہ ناکام بنا دیا گیا، جس میں 5 دہشتگرد ہلاک ہوئے۔ حملہ رات 8 بجے ہوا اور ابتدائی اطلاعات کے مطابق حملہ آوروں کا ہدف رینجرز ٹرانسپورٹ کمپنی تھی۔ دھماکے کے بعد 3 سے 4 دہشتگرد اندر داخل ہوئے، جن کا سیکیورٹی اہلکاروں سے مقابلہ ہوا۔

رینجرز کے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔ حکام نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے اور سرچ آپریشن جاری ہے۔ شہر کے اہم مقامات پر سیکیورٹی سخت کرنے کا امکان ہے۔

وزیر داخلہ سندھ نے ایڈیشنل آئی جی کراچی سے واقعے کی تفصیلات طلب کر لی ہیں جبکہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے بھی واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے فوری رپورٹ طلب کی ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں