ہومUncategorizedاسلام آباد میں آٹے سے لدا ٹرک حادثے کا شکار، دو افراد...

اسلام آباد میں آٹے سے لدا ٹرک حادثے کا شکار، دو افراد جاں بحق

اسلام آباد (لارڈ میڈیا): اسلام آباد کے علاقے بھارہ کہو بائی پاس پر آٹے سے لدا ٹرک بے قابو ہو کر حادثے کا شکار ہو گیا، جس میں دو افراد جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں ایک بچہ اور خاتون شامل ہیں جبکہ ایک بچی شدید زخمی ہوئی ہے، جسے فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ حادثہ ٹرک کے اگلے ایکسل ٹوٹنے کی وجہ سے پیش آیا، جس کے باعث ڈرائیور نے گاڑی پر قابو کھو دیا اور ٹرک سڑک کنارے چلتے پیدل افراد پر چڑھ دوڑا۔ حادثے کے بعد ٹرک ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا، جبکہ پولیس نے اس کی تلاش شروع کر دی ہے۔

حادثے کے بعد پولیس نے ٹرک کو تحویل میں لے کر تکنیکی معائنہ شروع کر دیا ہے۔ جاں بحق افراد ایک ہی خاندان سے تعلق رکھتے ہیں اور زخمی بچی کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں