ہومUncategorizedبرازیل اسکاٹ لینڈ کو 3-0 سے شکست دے کر ناک...

برازیل اسکاٹ لینڈ کو 3-0 سے شکست دے کر ناک آؤٹ میں پہنچ گیا

میامی (لارڈ میڈیا): برازیل نے فیفا ورلڈ کپ 2026 کے گروپ سی کے آخری میچ میں اسکاٹ لینڈ کو 3-0 سے شکست دیتے ہوئے ناک آؤٹ مرحلے میں جگہ بنا لی اور گروپ میں پہلی پوزیشن حاصل کر لی۔ میامی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ کی خاص بات اسٹار فٹبالر نیمار کی تقریباً تین سال بعد قومی ٹیم میں واپسی تھی۔ 64 ہزار سے زائد شائقین کی موجودگی میں برازیل نے جارحانہ کھیل پیش کیا اور ساتویں منٹ میں وینیسیئس جونیئر نے ٹیم کو برتری دلائی۔ اسکاٹش مدافع کی غلطی سے ملنے والی گیند پر وینیسیئس نے گول کیپر کو چکمہ دے کر گیند جال میں پہنچا دی۔ پہلے ہاف میں برازیل نے دوسرا گول برونو گیمارائش کے عمدہ کراس پر وینیسیئس کے ہیڈر سے کیا۔ دوسرے ہاف میں برازیل کا غلبہ برقرار رہا اور میتھیوس کونیا نے تیسرا گول اسکور کیا۔ نیمار کی میدان میں واپسی کو شائقین نے کھڑے ہو کر سراہا۔ برازیل کی ٹیم نے اس کامیابی سے سات پوائنٹس کے ساتھ گروپ سی میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں