کراکس (لارڈ میڈیا): وینزویلا میں شدید زلزلے کے نتیجے میں 32 افراد ہلاک اور 700 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔ زلزلے کی شدت 7.1 اور 7.5 ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد سونامی کی وارننگ جاری کر دی گئی۔ زلزلہ مقامی وقت کے مطابق شام 6 بجے آیا اور اس کی گہرائی 35 کلومیٹر تھی۔
امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کے جھٹکے کریبین جزائر، امریکا اور میکسیکو سمیت مختلف مقامات پر محسوس کیے گئے۔ زلزلے کے بعد آفٹر شاکس کا سلسلہ بھی جاری ہے جبکہ امدادی ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں ریسکیو آپریشن میں مصروف ہیں۔
زلزلے کا مرکز وینزویلا کے دارالحکومت کراکس سے 284 کلومیٹر مشرق میں تھا۔ امریکی ماہرین نے مزید اموات کا خدشہ ظاہر کیا ہے جبکہ ملک بھر میں ایمرجنسی نافذ کی جا چکی ہے۔


