واشنگٹن (لارڈ میڈیا): امریکہ کے وزیر توانائی کرس رائٹ نے اعلان کیا ہے کہ 24 گھنٹوں کے دوران آبنائے ہرمز کے راستے 2 کروڑ بیرل خام تیل عالمی منڈیوں کو روانہ کیا گیا ہے۔ کرس رائٹ نے نیویارک میں عالمی توانائی فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تیل کی ترسیل کے دوران بعض رکاوٹوں کا سامنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران کی جانب سے بچھائی گئی بارودی سرنگیں اہم آبی گزرگاہ آبنائے ہرمز میں تیل کی ترسیل کو مکمل طور پر معمول پر لانے میں تاخیر کا باعث بن رہی ہیں۔
خیال رہے کہ آبنائے ہرمز عالمی توانائی کی رسد کے لئے انتہائی اہم راستہ ہے اور اس میں کسی بھی قسم کی رکاوٹ بین الاقوامی تیل منڈیوں پر اثر انداز ہو سکتی ہے۔ کرس رائٹ نے وضاحت کی کہ عالمی سطح پر تیل بردار جہازوں کی آمدورفت مکمل طور پر معمول پر آنے میں وقت لگ سکتا ہے۔


