کنشاسا (لارڈ میڈیا): فیفا ورلڈ کپ میں ‘زندہ مجسمے’ کی عرفیت رکھنے والے کانگو کے مشہور فٹبال شائق مچل نکوکا مبولاڈنگا نے بالآخر ورلڈ کپ میں اپنی پہلی حاضری لگا دی۔ انہیں افریقی کپ آف نیشنز میں ملکی مقتول رہنما لومومباویا کا مجسمہ بن کر پورے میچ میں کھڑے رہنے کی وجہ سے عالمی شہرت ملی۔
منگل کو کانگو اور کولمبیا کے میچ میں وہ اسٹیڈیم پہنچ گئے۔ ایبولا سے متعلق آئسولیشن قوانین کی وجہ سے مچل کانگو کے پہلے ورلڈ کپ میچ کے موقع پر اسٹیڈیم میں نہیں پہنچ سکے تھے۔
مچل نے کانگو ٹیم کی بینچ کے پیچھے ایک چبوترے پر کھڑے ہو کر اپنے مخصوص انداز میں دایاں بازو بلند کر کے مکمل خاموشی اور سکون کے ساتھ مجسمے کی شکل اختیار کر لی۔


