ہومUncategorizedآئل کمپنیز کا تیل قیمتوں پر حکومتی مشاورت کا مطالبہ

آئل کمپنیز کا تیل قیمتوں پر حکومتی مشاورت کا مطالبہ

اسلام آباد (لارڈ میڈیا): آئل مارکیٹنگ کمپنیز نے حکومت سے مشاورت کے بغیر تیل کی قیمتوں میں کمی نہ کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ آئل کمپنیز ایڈوائزری کونسل نے وفاقی وزیرِ پیٹرولیم سے فوری ملاقات کی درخواست کرتے ہوئے منصفانہ پرائسنگ نظام کا مطالبہ کیا ہے۔

آئل کمپنیز ایڈوائزری کونسل نے حکومت کو خط لکھ کر ایندھن کی سپلائی متاثر ہونے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ خط میں کہا گیا ہے کہ یکطرفہ پیٹرولیم قیمتوں کے فیصلوں سے آئل انڈسٹری شدید مالی بحران کا شکار ہے اور کمزور آئل کمپنیاں دیوالیہ ہونے کے خطرے سے دوچار ہو سکتی ہیں۔

آئل کمپنیز نے دعویٰ کیا ہے کہ نئے پرائسنگ فارمولے سے آئل کمپنیز اور ریفائنریز کو 104 ارب روپے کا نقصان ہوا ہے جبکہ حکومتی فیصلوں سے آئل کمپنیوں کا ورکنگ کیپیٹل اور لیکویڈیٹی متاثر ہوئی ہے۔

کونسل کے مطابق اگر موجودہ پالیسی جاری رہی تو ایندھن کی سپلائی چین خطرے میں پڑ سکتی ہے۔ عوام کو ریلیف کا بوجھ آئل کمپنیوں پر ڈالنا غیرمنصفانہ اور ناقابلِ برداشت ہے۔

اوسی اے سی نے کہا ہے کہ ریفائنریز نے قومی مفاد میں فوج اور حج پروازوں کو پرانی قیمتوں پر ایندھن فراہم کیا جبکہ آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کے مارجن تقریباً ڈھائی برس سے نظرثانی کے منتظر ہیں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں