نئی دہلی (لارڈ میڈیا): بھارت میں جین زی کی جانب سے شروع ہونے والی تحریک نے مودی حکومت کے لیے بڑا چیلنج پیدا کر دیا ہے۔ کاکروچ جنتا پارٹی نے نئی دہلی میں دھرنا وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان کے استعفے تک جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ مظاہرین نے سخت گرمی کے باوجود رات سڑکوں پر گزاری۔
کاکروچ جنتا پارٹی کے بانی ابھیجت دیپکے نے آن لائن احتجاج کو سڑکوں پر منتقل کر دیا ہے۔ امتحانی پرچوں کے بار بار لیک ہونے اور بڑھتی بے روزگاری نے بھارتی نوجوانوں میں شدید غصہ پیدا کیا ہے۔
ابھجیت دیپکے نے امتحانی بے ضابطگیوں کے خلاف احتجاج میں کسانوں سے بھی حمایت کی اپیل کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ جب کسان اپنے حقوق کی جدوجہد کر رہے تھے تو طلبہ نے ان کا ساتھ دیا، اب وقت آگیا ہے کہ کسان بھی ان کا ساتھ دیں۔
بین الاقوامی تجزیات کے مطابق یہ جین زی احتجاج بھارتی نوجوانوں میں موجود بے چینی کے خلاف ایک تحریک کا آغاز ہے۔ کاکروچ جنتا پارٹی کی تحریک نے بھارتی نوجوانوں کے مسائل کو اجاگر کر کے بی جے پی حکومت کی نااہلی کو سامنے لایا ہے۔


