ہومUncategorizedفیفا ورلڈکپ میں سیکیورٹی کی سنگین ناکامی، متعدد شائقین بغیر ٹکٹ اسٹیڈیم...

فیفا ورلڈکپ میں سیکیورٹی کی سنگین ناکامی، متعدد شائقین بغیر ٹکٹ اسٹیڈیم میں گھس گئے

ڈیلاس (لارڈ میڈیا): فیفا ورلڈکپ 2026 کے دوران انگلینڈ اور کروشیا کے میچ میں متعدد شائقین کے بغیر ٹکٹ اسٹیڈیم میں داخل ہونے کے بعد سیکیورٹی انتظامات پر سنگین سوالات اٹھ گئے ہیں۔

برطانوی میڈیا کے مطابق، انگلش شائقین ٹکٹ اور سیکیورٹی چیک کے بغیر اسٹیڈیم میں داخل ہو گئے۔

عینی شاہدین کے مطابق، ٹکٹ چیکنگ بیریئرز کے اطراف میں موجود خلا سے لوگ بآسانی داخل ہو رہے تھے۔ ایک مداح نے بتایا کہ وہاں موجود بزرگ خواتین رضاکار کسی کو روک نہیں رہی تھیں۔ پولیس نے کہا تھا کہ خصوصی تربیت یافتہ اہلکار موجود ہیں لیکن یہ واقعہ تشویش کا باعث بن گیا۔ فیفا کے ترجمان نے کہا کہ بغیر ٹکٹ داخلے کے شواہد نہیں ملے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں