ہومانٹرنیشنلایران کی اعلیٰ سکیورٹی کونسل نے آبنائے ہرمز سے گزرنے کی درخواستیں...

ایران کی اعلیٰ سکیورٹی کونسل نے آبنائے ہرمز سے گزرنے کی درخواستیں فوری نمٹانے کا حکم جاری کر دیا

تہران (شِنہوا) ایران کی اعلیٰ ترین سکیورٹی کونسل نے کہا کہ اس نے آبنائے ہرمز سے گزرنے کے لئے جہازوں کی درخواستوں پر فوری کارروائی کے احکامات جاری کر دیئے ہیں تاکہ تہران اور واشنگٹن کے درمیان حال ہی میں دستخط ہونے والی مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) کے مقاصد کو پورا کیا جا سکے۔

ایران کی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل (ایس این ایس سی) نے یہ اعلان ایک بیان میں کیا جسے ایرانی میڈیا نے اس وقت نشر کیا جب ایرانی صدر مسعود پزشکیان اور ان کے امریکی ہم منصب ڈونلڈ ٹرمپ نے الیکٹرانک طور پر مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے۔

ایس این ایس سی کے مطابق اس مفاہمتی یادداشت کے تحت آبنائے ہرمز سے گزرنے کی درخواست کرنے والے جہازوں سے 60 دن تک کوئی فیس وصول نہیں کی جائے گی اور تمام اخراجات ایرانی حکومت برداشت کرے گی۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ اس آبی راستے سے گزرنے کے خواہش مند جہازوں کو اپنی درخواستیں پرشین گلف سٹریٹ اتھارٹی (پی جی ایس اے) کو ارسال کرنا ہوں گی۔

’’مخصوص حالات اور گزرگاہ کے روٹ میں بعض حفاظتی خطرات کی موجودگی کے پیش نظر محفوظ بحری آمدورفت کو یقینی بنانے اور سمندری حادثات سے بچاؤ کی خاطر جہازوں کے لئے ضروری ہے کہ وہ مقررہ راستے پر مقررہ وقت کے مطابق گزریں۔‘‘ کونسل نے یقین دہانی کرائی کہ اس آبی گزرگاہ میں بحری آمدورفت بتدریج بڑھتی جائے گی۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ آبنائے ہرمز سے گزرنے کے انتظامی طریقہ کار اور تکنیکی تفصیلات بعد میں پی جی ایس اے کے ذریعے جاری کی جائیں گی۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں