بیجنگ (شِنہوا) کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری شی جن پھنگ نے مربوط علاقائی ترقی کو فروغ دینے اور سب کے لئے مشترکہ خوشحالی کے حصول کی جانب مضبوط پیش رفت کی خاطر مزید کوششوں پر زور دیا ہے۔
شی جن پھنگ، جو چین کے صدر اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین بھی ہیں، نے یہ بات چین کے مشرقی اور مغربی علاقوں کے درمیان تعاون کو مسلسل آگے بڑھانے سے متعلق حالیہ ہدایات میں کہی۔
انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ فوجیان-ننگ شیا تعاون سے حاصل ہونے والے قیمتی تجربات کا خلاصہ تیار کیا جائے اور انہیں موثر طور پر نافذ کیا جائے۔


