لاہور (لارڈ میڈیا): وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے انٹرنیشنل بلڈ ڈونر ڈے کے موقع پر نوجوانوں کو خون عطیہ کرنے کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ خون عطیہ کرنے والے افراد پورے معاشرے کے محسن ہیں۔
مریم نواز نے پیغام دیا کہ سیف سٹی ویب سائٹ یا قریبی پولیس خدمت مرکز پر بطور ڈونر رجسٹریشن ممکن ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پنجاب کو پاکستان کا پہلا ورچوئل بلڈ بینک قائم کرنے کا اعزاز حاصل ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایمرجنسی ہیلپ لائن 15 پر کال کر کے 4 کا بٹن دبانے سے ورچوئل بلڈ بینک سے رابطہ ممکن ہے، جہاں ضرورت مند مریض کو ڈونر سے جوڑا جا سکتا ہے۔
مریم نواز نے کہا کہ عالمی ادارہ صحت کے مطابق محفوظ خون کی فراہمی صحت کے نظام کا لازمی حصہ ہے۔


