ہومانٹرنیشنلبھارتی ایئرفورس کا طیارہ آسام میں حادثے کا شکار

بھارتی ایئرفورس کا طیارہ آسام میں حادثے کا شکار

نئی دہلی (لارڈ میڈیا): بھارتی ایئرفورس کا جنگی طیارہ اے این 32 آسام کے ضلع جوروہاٹ میں حادثے کا شکار ہوا۔ طیارہ لینڈنگ کے بعد آگ کی لپیٹ میں آگیا۔

بھارتی جریدہ انڈیا ٹوڈے کے مطابق بھارتی فضائیہ نے حادثے کی تصدیق کردی ہے۔ رواں سال اب تک بھارتی فضائیہ کے 11 جنگی طیارے اور ایک ہیلی کاپٹر تباہ ہوچکے ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ ان حادثات نے بھارت کی دفاعی تیاریوں کی خامیوں کو دنیا کے سامنے عیاں کردیا ہے۔

کئی حادثات کی وجہ سے بھارتی فضائیہ کی کارکردگی پر سوالات اٹھ رہے ہیں۔ تکنیکی مسائل اور لاپرواہی کی وجہ سے حادثات میں اضافہ ہو رہا ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں