ہومتازہ ترینمیانمار کے صدر 15 سے 19 جون تک چین کا سرکاری دورہ...

میانمار کے صدر 15 سے 19 جون تک چین کا سرکاری دورہ کریں گے

بیجنگ (شِنہوا) چینی صدرشی جن پھنگ کی دعوت پر میانمار کے صدر من آنگ ہلینگ 15 سے 19 جون تک چین کا سرکاری دورہ کریں گے۔

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لین جیان نے روزانہ کی پریس بریفنگ میں بتایا کہ صدر شی جن پھنگ، صدر من آنگ ہلینگ کے ساتھ مذاکرات کریں گے۔ اس کے علاوہ چینی وزیراعظم لی چھیانگ اور قومی عوامی کانگریس کی قائمہ کمیٹی کے چیئرمین ژاؤ لے جی بھی ان سے الگ الگ ملاقات کریں گے۔

لین جیان نے کہا کہ چین اور میانمار روایتی طور پر دوستانہ ہمسایہ ممالک ہیں اور مشترکہ مستقبل کی حامل ایک برادری ہیں۔ سفارتی تعلقات کے قیام کے گزشتہ 76 برسوں کے دوران دونوں ممالک کی جانب سے مشترکہ طور پر پیش کئے گئے پرامن بقائے باہمی کے پانچ اصولوں کی روح کی رہنمائی میں چین اور میانمار نے ہر مشکل گھڑی میں ایک دوسرے کا ساتھ دیا، باہمی تعاون اور یکجہتی کو فروغ دیا اور دوطرفہ تعلقات کو نمایاں پیش رفت کی راہ پر گامزن کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ صدر من آنگ ہلینگ کے اس دورے کے ذریعے چین میانمار کے ساتھ مل کر "پاؤک-فاؤ” (برادرانہ) دوستی کو مزید آگے بڑھانے، جامع تزویراتی تعاون پر مبنی شراکت داری کو مضبوط کرنے، چین-میانمار مشترکہ مستقبل کی برادری کی تعمیر میں مزید عملی نتائج حاصل کرنے اور دونوں ممالک کے عوام کو مزید فائدہ پہنچانے کا خواہاں ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں