ہومتازہ ترینجھنگ طالبہ کے اغوا کیس میں جنسی زیادتی کی دفعات شامل

جھنگ طالبہ کے اغوا کیس میں جنسی زیادتی کی دفعات شامل

جھنگ (لارڈ میڈیا): جھنگ میں 17 سال کی طالبہ کے مبینہ اغوا اور قتل کیس میں مرکزی ملزم کے انکشافات کے بعد مقدمے میں اغوا اور جنسی زیادتی کی دفعات شامل کر دی گئی ہیں۔ ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں طالبہ سے جنسی زیادتی کے شواہد نہیں ملے تھے، تاہم پولیس نے تحقیقات کے دوران نئے انکشافات پر یہ دفعات شامل کی ہیں۔

آئی جی پنجاب کے احکامات پر کیس کی تحقیقات کے لیے 8 رکنی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم تشکیل دی گئی ہے۔ جے آئی ٹی کی سربراہی ایس پی انویسٹی گیشن کر رہے ہیں جبکہ ٹیم میں 3 ڈی ایس پیز اور مختلف تھانوں کے تین ایس ایچ اوز شامل ہیں۔ یہ کمیٹی روزانہ کی بنیاد پر کیس کی پیش رفت کا جائزہ لے گی۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ مرکزی ملزم کے انکشافات اور تفتیش کے دوران حاصل ہونے والے شواہد کی بنیاد پر زیادتی کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔ مزید تحقیقات کے لیے لاہور سے آنے والی خصوصی ٹیم نے بھی جھنگ پہنچ کر ملزمان کے بیانات ریکارڈ کیے ہیں۔ ملزمان کو جسمانی ریمانڈ کے لیے آج علاقہ مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا جائے گا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں