اسلام آباد (لارڈ میڈیا): ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ گورنر سندھ کی تبدیلی ہماری مشاورت یا رائے کے بغیر کی گئی ہے۔ پارلیمنٹ ہاؤس میں وزیرداخلہ محسن نقوی سے خالد مقبول کی ملاقات کے بعد دونوں رہنما کابینہ اجلاس میں شرکت کے لیے روانہ ہوئے۔
اس موقع پر صحافیوں نے خالد مقبول سے سوال کیا کہ کیا ایم کیو ایم کے مطالبات اور گورنر سندھ کی تبدیلی پر وزیراعظم یا وزیرداخلہ سے بات ہوئی؟ جواب میں خالد مقبول نے واضح کیا کہ گورنر کی تبدیلی ہمارے مشورے کے بغیر ہوئی۔
صحافیوں نے مزید پوچھا کہ آپ کے ساتھی آپ پر تحفظات کا اظہار کر رہے ہیں، اس پر خالد مقبول نے کہا کہ کوئی کچھ بھی کہتا رہے مسئلہ نہیں، اگر میں نے کچھ فیصلہ کیا تو وہ اہم ہوگا۔


