اسلام آباد (لارڈ میڈیا): سینیٹر رانا ثنا اللہ نے بتایا کہ آزاد کشمیر میں کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے ساتھ مذاکرات میں مہاجرین کی نشستوں کے معاملے پر ڈیڈ لاک برقرار ہے۔ سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ حکومت نے کمیٹی کے ساتھ کئی مطالبات پر اتفاق کیا ہے، تاہم مہاجرین کی بارہ نشستیں ختم کرنے پر اختلاف ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر آزاد کشمیر سے مہاجرین کی نمائندگی ختم کر دی گئی تو ان کی تحریک ختم ہو جائے گی، جبکہ شہید مقبول بٹ بھی مہاجر تھے۔
رانا ثنا اللہ نے بتایا کہ ایکشن کمیٹی کو معلوم تھا کہ انتخابات چار اگست سے پہلے ہوں گے اور انہوں نے الیکشن کو روکنے کی کوشش کی۔ انہوں نے کہا کہ تیس مئی کو آزاد کشمیر حکومت کو پورے 37 مطالبات کے بارے میں حساب دیا گیا۔


