ہومانٹرنیشنلایران کا امریکی اڈوں پر حملے کا دعویٰ

ایران کا امریکی اڈوں پر حملے کا دعویٰ

تہران (لارڈ میڈیا): ایران نے خطے میں امریکی اڈوں پر حملہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ پاسداران انقلاب نے کہا ہے کہ حملے میں طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائل استعمال کئے گئے۔ حملوں میں بحرین، کویت اور اردن میں موجود امریکی اڈے نشانہ بنے۔

پاسداران انقلاب کے مطابق بحرین میں امریکی ففتھ فلیٹ پر ڈرون حملہ کیا گیا جبکہ اردن کے الازرق فوجی اڈے پر میزائل اٹیک کے دوران 4 اہداف کو نشانہ بنایا گیا، جن میں ایف 35 ہینگرز بھی شامل تھے۔

کویت کے علی السالم فوجی اڈے پر بھی ڈرون حملے کا دعویٰ کیا گیا ہے، جبکہ کویتی فوج نے کہا ہے کہ ان کا فضائی دفاعی نظام حملوں کو ناکام بنانے میں محو ہے۔

ایرانی پاسداران نے خبردار کیا کہ امریکی جارحیت جاری رہی تو مزید سخت جواب دیا جائے گا۔

امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) نے اعلان کیا ہے کہ ایران کے خلاف جوابی کارروائی مکمل کر لی ہے۔ امریکی حکام نے بتایا کہ جنوبی ایران کے 20 اہداف کو نشانہ بنایا گیا۔

خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال حساس ہو گئی ہے جبکہ عالمی برادری تحمل کی اپیل کر رہی ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں