ہومتازہ ترینکیمرون، چینی زبان میں مہارت کے مقابلے ”چائنیز برج“کے قومی فائنل کا...

کیمرون، چینی زبان میں مہارت کے مقابلے ”چائنیز برج“کے قومی فائنل کا انعقاد

کیمرون کے شہر سوا میں واقع یونیورسٹی آف یاؤنڈے دوم کے کنفیوشس انسٹی ٹیوٹ میں جمعہ کے روز یونیورسٹی کے طلبہ کے لئے چینی زبان میں مہارت کے 25ویں مقابلے ”چائنیز برج“ کا قومی فائنل منعقد ہوا۔

مقابلے میں مجموعی طور پر 13 یونیورسٹی طلبہ نے حصہ لیا۔ مقابلے میں چینی زبان میں تقریر، معلوماتی کوئز اور مختلف صلاحیتوں کے اظہار سمیت مختلف مراحل شامل تھے۔

”ایک دنیا، ایک خاندان“ کے موضوع پر ہونے والے اس مقابلے کے شرکا نے چینی ثقافت سے متعلق اپنی سمجھ بوجھ اور نقطہ نظر بیان کیا۔

ساؤنڈ بائٹ (چینی): جرمین مائیفری گوئی جاؤیانگ، 25واں ”چائنیز برج“ مقابلہ جیتنے والی طالبہ، کیمرون

”میں گزشتہ تین برسوں سے زائد عرصہ سے چینی زبان سیکھ رہی ہوں۔ رواں برس میں نے ایچ ایس کے لیول 5 اور انٹرمیڈیٹ لیول کا امتحان کامیابی سے پاس کیا ہے۔ میں چینی زبان کے ساتھ ایک گہرا تعلق محسوس کرتی ہوں۔ مجھے چینی زبان، چین اور چینی لوگ واقعی بہت پسند ہیں۔ مجھےچینی ثقافت سےبے حد محبت ہے۔“

سوا، کیمرون سے شِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں