ہومانٹرنیشنلامریکا کی ثالثی سے اسرائیل اور لبنان جنگ بندی پر متفق

امریکا کی ثالثی سے اسرائیل اور لبنان جنگ بندی پر متفق

واشنگٹن (لارڈ میڈیا): امریکا کی ثالثی میں اسرائیل اور لبنان جنگ بندی پر متفق ہوگئے ہیں۔ امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق چوتھے سہ فریقی مذاکرات کے بعد جاری کردہ مشترکہ اعلامیہ میں دونوں ممالک کی جانب سے جنگ بندی اور بات چیت جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔ مذاکرات کا اگلا دور 22 جون کو ہوگا۔

اعلامیے کے مطابق حزب اللہ کو جنوبی لیطانی سیکٹر خالی کرنا ہوگا اور پائلٹ زونز بنائے جائیں گے جن پر لبنانی فوج کا کنٹرول ہوگا۔ اسرائیل اور لبنان نے ایک دوسرے کے خلاف جارحانہ عزائم نہ رکھنے کا عزم ظاہر کیا ہے اور خطے میں کشیدگی کم کرنے کے لیے اقدامات کا وعدہ کیا ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی اس معاہدے کی حمایت کی ہے اور کہا ہے کہ بیروت کی جانب کوئی فوج نہیں بھیجی جائے گی۔ ٹرمپ نے حزب اللہ کے ساتھ بھی مفاہمت کی بات چیت کی تصدیق کی ہے جس کے تحت دونوں فریقین نے ایک دوسرے پر حملے نہ کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

تاہم، اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے خبردار کیا ہے کہ اگر حزب اللہ نے اسرائیلی شہروں پر حملے بند نہ کیے تو اسرائیل بیروت میں دہشت گرد اہداف کو نشانہ بنائے گا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں