ہومانٹرنیشنلامریکہ کی ایران پر نئی پابندیاں، چار شہری اور کرپٹو کمپنیاں متاثر

امریکہ کی ایران پر نئی پابندیاں، چار شہری اور کرپٹو کمپنیاں متاثر

واشنگٹن (لارڈ میڈیا): امریکی محکمہ خزانہ نے ایران کے خلاف نئی پابندیاں عائد کرتے ہوئے چار ایرانی شہریوں اور چار کرپٹو کرنسی ایکسچینجز کو فہرست میں شامل کر دیا ہے۔ محکمہ خزانہ کے مطابق ان پابندیوں کا مقصد ایران سے منسلک مالیاتی سرگرمیوں کو محدود کرنا ہے۔

بیان میں خبردار کیا گیا ہے کہ ان افراد اور اداروں کے ساتھ کاروبار یا مالی لین دین کرنے والے غیر ملکی مالیاتی ادارے بھی امریکی پابندیوں کی زد میں آ سکتے ہیں۔ اس اقدام کے بعد بین الاقوامی اداروں کے لیے ان نامزد اداروں سے تعلقات رکھنا مشکل ہو سکتا ہے۔

ایران نے امریکی منصوبے پر فوری ردعمل دینے کی خبروں کی تردید کی ہے اور کہا ہے کہ ابھی تک کوئی باضابطہ جواب نہیں بھیجا گیا۔ ایرانی خبر رساں ادارے مہر نیوز کے مطابق، امریکی تجویز پر ایران میں مشاورت جاری ہے۔

ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ ماضی کے تجربات کی روشنی میں تہران ٹھوس فوائد کا خواہاں ہے جو ایرانی عوام اور ملکی معیشت کے لیے عملی نتائج فراہم کر سکیں۔ تجزیہ کاروں کے مطابق نئی امریکی پابندیاں ایران اور امریکا کے تعلقات میں نئی پیچیدگیاں پیدا کر سکتی ہیں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں