راولپنڈی (لارڈ میڈیا): پاک فوج کی کتاب ‘ریسکیونگ دی یو ایس رینجرز’ کی تقریب رونمائی منعقد ہوئی۔ کتاب آرمی انسٹیٹیوٹ آف ملٹری ہسٹری میں پیش کی گئی، جہاں پاک فوج کے افسران، غازیوں، اساتذہ اور عوام نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
یہ کتاب صومالیہ کے شہر موغادیشو میں 1993 میں پاک فوج کی کامیاب فوجی کارروائی پر مبنی ہے، جو سرمد ضیاء کی تحریر کردہ ہے۔ اس میں پاکستانی فوج کے امریکی رینجرز کو بچانے کے تاریخی آپریشن کی تفصیلات ہیں۔
کتاب میں آپریشن میں حصہ لینے والے پاکستانی غازیوں کے انٹرویوز اور اہم معلومات شامل ہیں، جو تاریخ کے اہم لمحے کو بیان کرتی ہیں۔
تقریب میں آپریشن میں حصہ لینے والے پاک فوج کے بہادر غازیوں نے اپنے خیالات کا اظہار بھی کیا۔


