بیجنگ(شِنہوا) چین کا ترسیلی شعبہ مئی کے دوران دوبارہ توسیع کے مرحلے میں داخل ہو گیا ہے۔
چائنہ فیڈریشن آف لاجسٹکس اینڈ پرچیزنگ کے مطابق ملک کی ترسیلی مارکیٹ کی کارکردگی جانچنے والا اشاریہ، جو اقتصادی سرگرمی اور معاشی توانائی کا ایک اہم پیمانہ سمجھا جاتا ہے، مئی میں 50.3 فیصد ریکارڈ کیا گیا جو اپریل کے مقابلے میں 0.6 فیصد پوائنٹس زیادہ ہے۔
معاشی اشاریوں میں 50 سے زائد کی عدد توسیع یا ترقی کی نشاندہی کرتی ہے جبکہ 50 سے کم عدد سکڑاؤ یا تنزلی کو ظاہر کرتی ہے۔
چائنہ لاجسٹکس انفارمیشن سنٹر کے ڈائریکٹر لیو یو ہانگ نے کہا کہ ’’مئی میں صنعتی ترسیل کی طلب میں تیزی آئی جبکہ صارفین سے متعلق ترسیل کی طلب نے مستحکم توسیع کا رجحان برقرار رکھا۔‘‘
مجموعی کاروباری حجم کا ذیلی اشاریہ 50.3 فیصد رہا، جو اپریل کے مقابلے میں 0.6 فیصد پوائنٹس زیادہ ہے۔ نئے آرڈرز کا ذیلی اشاریہ مسلسل تیسرے مہینے بڑھا اور مئی میں 50.2 فیصد تک پہنچ گیا۔ مستقل اثاثہ جاتی سرمایہ کاری کی تکمیل کا ذیلی اشاریہ 54.1 فیصد ریکارڈ کیا گیا جو اپریل کے مقابلے میں 0.4 فیصد پوائنٹس زیادہ ہے۔
فیڈریشن کے مطابق مارکیٹ کے مستقبل کے بارے میں توقعات بھی مثبت رہیں جبکہ کاروباری سرگرمیوں کی متوقع سطح کا ذیلی اشاریہ 55.9 فیصد پر برقرار رہا۔


