ہوماہم ترینلاہور میں لگژری گاڑی میں سوار بااثر نوجوانوں کا حساس ادارے کے...

لاہور میں لگژری گاڑی میں سوار بااثر نوجوانوں کا حساس ادارے کے افسر پر تشدد

لاہور (لارڈ میڈیا): لاہور کے پوش علاقے ڈیفنس بی میں ایک لگژری گاڑی میں سوار بااثر نوجوانوں نے راستہ مانگنے پر حساس ادارے کے افسر سمیت تین افراد کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ واقعے کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی گرفتاری کیلئے کارروائی شروع کر دی ہے۔

پولیس کے مطابق واقعہ ڈیفنس بی میں پیش آیا جہاں شہری قوسین حیدر کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا۔ ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ ایک لگژری گاڑی سڑک پر ٹریفک کی روانی میں رکاوٹ بنی ہوئی تھی۔ ہارن اور ڈپر کے استعمال پر گاڑی میں سوار افراد مشتعل ہوگئے اور مبینہ طور پر بیچ سڑک پر تشدد کیا۔

درخواست میں مزید کہا گیا کہ ملزمان نے بیچ سڑک ڈنڈوں، الیکٹرک راڈ اور اسلحے کے زور پر حساس ادارے کے افسر سمیت تین افراد کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ متاثرہ افراد کو حبسِ بے جا میں رکھنے اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے کی کوشش بھی کی گئی۔

واقعے کی ویڈیو منظرعام پر آگئی ہے جس میں مبینہ تشدد کے مناظر دیکھے جا سکتے ہیں۔ پولیس نے تشدد، حبسِ بے جا اور دھمکیوں سمیت مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

پولیس ذرائع کے مطابق نامزد ملزمان میں لاہور کی ایک معروف کاروباری شخصیت کا بیٹا بھی شامل ہے جبکہ ملزمان کی گرفتاری کیلئے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا جا رہا ہے اور قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں