ہومتازہ ترینچین کے موٹر اسپورٹس ایونٹ ” تکلیمکان ریلی“ کا آغاز ہو گیا،...

چین کے موٹر اسپورٹس ایونٹ ” تکلیمکان ریلی“ کا آغاز ہو گیا، روس کی ”کاماز ماسٹر“ ٹیم پہلی بار شریک

ڈکار اور عالمی سطح کے دیگر آف روڈ مقابلوں میں نمایاں برتری رکھنے والی روس کی عالمی شہرت یافتہ ریلی ٹیم ”کاماز ماسٹر“ نے چین کے صوبہ سنکیانگ میں منعقدہ تکلیمکان ریلی میں پہلی بار شرکت کی ہے۔

ڈکار ریلی کی 19 مرتبہ فاتح رہنے کا اعزاز رکھنے والی اس ٹیم کی پہلی شرکت نے رواں برس کے ایونٹ میں جوش و خروش کی ایک نئی لہر دوڑا دی ہے۔

تکلیمکان ریلی کا آغاز ہفتے کے روز ارمچی سے ہوا تھا اور یہ یکم جون کو اکسو میں اختتام پذیر ہوگی۔

منتظمین کے مطابق رواں برس کے مقابلے میں حصہ لینے والے 300 کے قریب ریسرز کو مجموعی طور پر تقریباً 7 ہزار 500 کلومیٹر کا ریکارڈ فاصلہ طے کرنا ہوگا۔

ساؤنڈ بائٹ 1 (روسی): الماز اخمادوف، کاماز ماسٹر ریسر

”بہت سی ٹیمیں اور ڈرائیورز مقابلے میں حصہ لے رہے ہیں۔یہاں فطرت کے رنگ بےحد دلکش ہیں۔ ایک طرف پہاڑ ہیں تو دوسری جانب صحرا بھی کچھ زیادہ دُور نہیں۔ یہ ایک اعلیٰ معیار کی ریلی ہے جس میں بڑی تعداد میں لوگ شریک ہیں۔ اسے عالمی سطح کا ایک ایونٹ بھی کہا جا سکتاہے۔ ہماری پہلی ترجیح یہ ہے کہ ریس محفوظ اور مستحکم انداز میں مکمل ہو جائے اور ساتھ ساتھ ہم اس کی خاس خاص باتوں کو بھی سمجھ لیں۔ امید ہے کہ آئندہ برس ہم مزید ٹرکوں کے ساتھ اس مقابلے میں حصہ لیں گے۔“

ساؤنڈ بائٹ 2 (انگریزی): ایکاٹیرینا ڈورونینا، سربراہ، مارکیٹنگ ٹیم، کاماز ماسٹر

”ہم چین سے محبت کرتے ہیں۔ آپ کے ہاں صحرا اور قدرتی مناظر بہت دلچسپ ہیں اور ان کی وجہ سے ہمیں ڈرائیور اور ٹیم کے طور پر زیادہ متاثر کن کارکردگی دکھانے میں مدد ملتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ہم نے چین اور اس ریلی کا انتخاب کیا۔ ہمیں امید ہے کہ آئندہ برس ہماری طرح مختلف ممالک کے مزید ڈرائیور بھی یہاں آئیں گے۔ اور یہ بھی ممکن ہے کہ آئندہ برس ہم بھی زیادہ ٹرکوں کے ساتھ یہاں آئیں۔“

تکلیمکان ریلی پہلی بار سال 2005 میں منعقد ہوئی تھی۔ اب یہ چین میں ایک نمایاں طویل فاصلے کا آف روڈ ایونٹ بن چکی ہے۔ سال 2024 میں اسے باضابطہ طور پر بین الاقوامی آٹوموبائل فیڈریشن کے کیلنڈر میں شامل کیا گیا تھا۔

ارمچی، چین سے شِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں