ہومتازہ ترینچین کا شین ژو-23 انسان بردار خلائی جہاز روانہ ہونے کو تیار

چین کا شین ژو-23 انسان بردار خلائی جہاز روانہ ہونے کو تیار

جیو چھوان (شِنہوا) چین کا شین ژو-23 انسان بردار خلائی جہاز اتوار کی رات 11 بج کر 8 منٹ (بیجنگ وقت) پر شمال مغربی چین میں جیو چھوان سیٹلائٹ لانچ مرکز سے روانہ کیا جا ئے گا۔

چین کے انسان بردار خلائی ادارے (سی ایم ایس اے) کے ترجمان ژانگ جنگ بو نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ لانگ مارچ 2 ایف اس مشن میں استعمال ہوگا، جو بعد میں ایندھن سے بھر دیا جائے گا۔

شین ژو-23 چین کے خلائی سٹیشن کے استعمال اور ترقی کے مرحلے کا ساتواں انسانی خلائی مشن ہے اور چین کے انسانی خلائی پروگرام کا 40 واں پرواز مشن بھی ہے۔

ترجمان کے مطابق فی الحال خلائی جہاز اور راکٹ کی کوالٹی مکمل طور پر قابو میں ہے، خلا بازوں کی صحت اچھی ہے، زمینی نظام کے آلات مستحکم طور پر کام کر رہے ہیں اور خلائی سٹیشن کی مجموعی صورتحال بھی نارمل ہے اس لئے مشن کے لئے تمام ضروری شرائط پوری ہو چکی ہیں۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ شین ژو-21 کا عملہ مدار میں موجود نئے شین ژو-23 عملے کے ساتھ ذمہ داریوں کی منتقلی مکمل کرنے کے بعد چین کے شمالی ڈونگ فینگ لینڈنگ مقام پر واپس آئے گا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں