کوئٹہ (لارڈ میڈیا) : وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے ہیں۔ ان کے ہمراہ وفاقی وزراء اور اعلیٰ سرکاری حکام بھی موجود ہیں۔ ائیرپورٹ پر گورنر بلوچستان شیخ جعفر مندوخیل اور دیگر اعلیٰ حکام نے ان کا استقبال کیا۔
دورے کے دوران، وزیراعظم کو بلوچستان میں امن و امان کی مجموعی صورتحال اور جاری ترقیاتی منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی جائے گی۔ وزیراعظم اپیکس کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کریں گے، جو وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ میں منعقد ہوگا۔
اجلاس میں رواں برس کے ترقیاتی بجٹ اور آئندہ مالی سال کے منصوبوں کا جائزہ لیا جائے گا، جبکہ اہم فیصلے متوقع ہیں۔
وزیراعظم دورہ کوئٹہ کے موقع پر گورنر بلوچستان، وزیراعلیٰ، پارٹی رہنماؤں اور مختلف وفود سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ایسے ترقیاتی منصوبوں میں عوام کا پیسہ لگائیں گے جن کے نتائج یقینی ہوں۔


