بیجنگ (شِنہوا) چین نے جنوبی بحیرہ چین میں فلپائن کے غیر قانونی قبضے والے چینی جزائر اور چٹانوں پر فلپائن کی جانب سے کسی بھی قسم کی تعمیراتی سرگرمی کی سختی سے مخالفت کی ہے۔
چینی وزارت دفاع کے ترجمان جیانگ بن نے یہ بات ان رپورٹس کے جواب میں کہی جن میں بتایا گیا ہے کہ سیٹلائٹ تصاویر سے ظاہر ہوا ہے کہ فلپائن نان شا جزائر میں اپنے زیرِ قبضہ جزائر اور چٹانوں پر بنیادی ڈھانچے کی تعمیر میں تیزی لا رہا ہے۔
ایک پریس بریفنگ کے دوران جیانگ نے کہا کہ نان شا جزائر اور ان کے قریبی پانیوں پر چین کی خودمختاری غیر متنازعہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم فلپائن کی جانب سے ژونگ ئے ڈاؤ اور ماہوان ڈاؤ سمیت غیر قانونی طور پر زیر قبضہ تمام چینی جزائر اور چٹانوں پر تعمیراتی سرگرمیاں انجام دینے کی شدید مخالفت کرتے ہیں۔
جیانگ نے مزید کہا کہ چین اپنی علاقائی خودمختاری اور سمندری حقوق و مفادات کے تحفظ کے لئے تمام ضروری اقدامات کرے گا۔


