بیجنگ (شِنہوا) چینی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ روسی صدر ولادیمیر پوتن کے آئندہ دورہ چین کے موقع پر چینی صدر شی جن پھنگ اور روسی صدر ولادیمیر پوتن دوطرفہ تعلقات اور مختلف شعبوں میں تعاون سمیت باہمی دلچسپی کے بین الاقوامی اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔
وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیاکن نے ایک معمول کی پریس بریفنگ کے دوران بتایا کہ صدر شی جن پھنگ کی دعوت پر صدر پوتن 19 سے 20 مئی تک چین کا سرکاری دورہ کریں گے۔ صدر پوتن کا چین کا یہ 25 واں دورہ ہوگا۔
گو نے کہا کہ دونوں ممالک اس دورے کو چین اور روس کے تعلقات کو مزید اعلیٰ سطح پر لے جانے کے ایک موقع کے طور پر دیکھیں گے جس سے دنیا میں مزید استحکام اور مثبت توانائی پیدا ہوگی۔


