ہومتازہ ترینالیکٹرک گاڑیوں کی ترقی میں چین کو عالمی سطح پر برتری حاصل...

الیکٹرک گاڑیوں کی ترقی میں چین کو عالمی سطح پر برتری حاصل ہے، ہسپانوی کمپنی کے سربراہ کی رائے

چین کے جیلی گروپ کے ذیلی ادارے فاریزون نیو انرجی کمرشل وہیکل گروپ نے اسپین میں اپنے کاروبار کا آغاز کرتے ہوئے الیکٹرک بسوں کی ہسپانوی منڈی میں قدم رکھ دیا ہے۔

فورڈ ٹرک برانڈ کو سال 2019 میں اسپین میں متعارف کرانے والی کمپنی اے ایم ایچ نے فاریزون کی الیکٹرک بسوں کی تقسیم کے لیے مقامی شراکت دار بننے کا فیصلہ کیا ہے۔

ساؤنڈ بائٹ 1 (ہسپانوی): جاویئر کالوارو، سربراہ، فاریزون بس ڈویژن، اے ایم ایچ

“وہ مصنوعات فراہم کرتے ہیں۔علم، انجینئرنگ، ترقی اور تجربہ مہیا کرتے ہیں۔فاریزون نے گزشتہ سال تقریباً 5400 الیکٹرک بسیں تیار کیں جس سے اس بات کی نشاندہی ہوتی ہے کہ ان کے پاس بھرپور مہارت اور وسیع تجربہ موجود ہے۔”

اس شراکت داری میں اسپین کے شہری علاقوں کی مسافر ٹرانسپورٹ پر توجہ دی گئی ہے۔

ساؤنڈ بائٹ 2 (ہسپانوی): جاویئر کالوارو، سربراہ، فاریزون بس ڈویژن، اے ایم ایچ

“اے ایم ایچ نے پورے اسپین میں ایک منظم ادارہ جاتی ڈھانچہ قائم کر رکھا ہے۔جس میں تقسیم کاری کا نظام اور سروس پوائنٹس کا نیٹ ورک شامل ہے۔ یہ سروس پوائنٹس مجاز ڈیلرز کے شو رومز یا سروس ورکشاپس کی صورت میں موجود ہیں۔ یہ نیٹ ورک تقریباً سارے ملک اور خاص طور پر گنجان آباد علاقوں میں براہِ راست سہولت فراہم کرتا ہے۔ ”

ساؤنڈ بائٹ 3 (ہسپانوی): جاویئر کالوارو، سربراہ، فاریزون بس ڈویژن، اے ایم ایچ

"میرا ذاتی خیال ہے کہ اس نوعیت کی گاڑیوں کی تیاری میں چین کو برتری حاصل ہے کیونکہ وہ ان پر طویل عرصے سے اور زیادہ توجہ کے ساتھ کام کر رہاہے جبکہ اس کی پیداوار کا حجم بھی بہت بڑا ہے۔”

اس معاہدے کے تحت اسپین میں متعارف کرائی جانے والی تمام بسیں سو فیصد بجلی سے چلیں گی۔

بارسلونا، اسپین سےشِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ٹیکسٹ آن سکرین:

چین نے الیکٹرک گاڑیوں کی صنعت میں عالمی برتری حاصل کرلی

فاریزون گروپ کی اسپین کی الیکٹرک بسوں کی منڈی میں انٹری

اے ایم ایچ فاریزون بسوں کی مقامی تقسیم کار کمپنی ہو گی

یہ شراکت داری اسپین کے شہری مسافر ٹرانسپورٹ پر مرکوز ہے

اسپین میں فاریزون ڈیلرشپ کے جدید نیٹ ورک کا آغاز ہو گیا

بارسلونا میں الیکٹرک چارجنگ اسٹیشنز اور بسیں نمایاں طور پر موجود ہیں

اے ایم ایچ کا سروس نیٹ ورک پورے اسپین میں پھیلا ہوا ہے

کمپنی نے جدید انجینئرنگ اور ٹیکنالوجی پر مبنی بسیں متعارف کرائیں

چینی کمپنیاں الیکٹرک گاڑیوں کی تیاری میں ایک وسیع تجربہ رکھتی ہیں

اسپین میں لائی گئی تمام نئی بسیں مکمل طور پر بجلی سے چلیں گی

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں