ہومتازہ ترینچین کی زیرو ٹیرف پالیسی روانڈا کے برآمد کنندگان کے لئے امید...

چین کی زیرو ٹیرف پالیسی روانڈا کے برآمد کنندگان کے لئے امید کی کرن بن گئی

ایک ایسے وقت میں جب مشرق وسطیٰ میں تنازعات کے باعث کاروبار متاثر ہیں چین کی جانب سے 53 افریقی ممالک کے لئے زیرو ٹیرف پالیسی یکم مئی سے شروع ہو رہی ہے۔زیرو ٹیرف پالیسی نے روانڈا کے باغبانی مصنوعات کے برآمد کنندگان کی اُن امیدوں کو دوبالا کر دیا ہے جو انہوں نے مستحکم منڈی اور زیادہ آمدنی کے حوالے سے وابستہ کر رکھی ہیں۔یہ بات برآمدی صنعت سے وابستہ ایک نمائندے نے کہی۔

حال ہی میں شِنہوا کو دئیے گئے ایک انٹرویو میں روانڈا کی ہارٹیکلچر ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین رابرٹ روکنڈو نے کہا کہ زیرو ٹیرف پالیسی ایک اہم موڑ ثابت ہو سکتی ہے جو روانڈا اور دیگر افریقی برآمد کنندگان کے لئے چینی منڈی تک رسائی کے مزید مواقع فراہم کرے گی۔

ساؤنڈ بائٹ (انگریزی): رابرٹ روکنڈو، چیئرمین، ہارٹیکلچر ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن آف روانڈا

“چین کی جانب سے 53 افریقی ممالک کے لئے متعارف کرائی گئی یہ پالیسی ایک اسٹریٹجک اقدام ہے جو کاروبار، سرمایہ کاری اور عوامی آمدنی کے حوالے سے روانڈا کے لوگوں کی فلاح و بہبود کو بہتر بنائے گی۔

یہ ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب عالمی منڈی میں شدید بے چینی پائی جاتی ہے۔ ہم بہت زیادہ جنگوں اور رکاوٹوں کو دیکھ رہے ہیں جو دنیا بھر میں اشیاء اور خدمات کی ترسیل کو متاثر کر رہی ہیں۔

اس لئے میں یہی کہوں گا کہ یہ پالیسی عالمی منڈی کے ایک مستقل مسئلے یعنی عدم استحکام سے نمٹنے میں مدد دے گی۔ چینی منڈی ایک مستحکم، قابلِ اعتماد اور بہت وسیع منڈی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ اس کے ساتھ کام کرنے سے ہماری آمدنی بہتر ہو جائے گی اور برآمدات میں بھی استحکام آئے گا۔”

کیگالی سے شِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ

۔۔۔۔۔۔۔۔

ٹیکسٹ آن سکرین:

چین کی زیرو ٹیرف پالیسی روانڈا کے برآمد کنندگان کے لئے امید کی کرن

پالیسی یکم مئی سے 53 افریقی ممالک میں نافذ کی جائے گی

مشرق وسطیٰ کے تنازعات نےعالمی تجارت اور کاروبار میں رکاوٹیں ڈالی

روانڈا کے باغبانی برآمد کنندگان کو اب مستحکم منڈی کی توقع ہے

ماہرین کے مطابق چینی اقدام برآمدات میں آمدنی بڑھائے گا

رابرٹ روکنڈو نے اسے ایک اہم اور اسٹریٹجک معاشی پالیسی قرار دیا

پالیسی افریقی ممالک کی چینی منڈی تک رسائی آسان بنائے گی

عالمی منڈی میں عدم استحکام کے مسائل کو حل کیا جائے گا

چین کی زیرو ٹیرف پالیسی روانڈا کے برآمد کنندگان میں امید جگا رہی ہے

چین ایک بڑی، مستحکم اور قابل اعتماد منڈی ہے

روانڈا کو برآمدات اور آمدنی میں نمایاں استحکام کی توقع ہے

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں