ہومانٹرٹینمنٹمیں نے شادی کیلئے مذہب تبدیل نہیں کیا، ریموڈی سوزا

میں نے شادی کیلئے مذہب تبدیل نہیں کیا، ریموڈی سوزا

معروف بھارتی کوریوگرافر اور فلمساز ریمو ڈی سوزا نے کہا ہے کہ لوگ سمجھتے ہیں میں نے شادی کیلئے مذہب تبدیل کیا لیکن ایسا بالکل نہیں ہے، ممبئی آنے سے پہلے میں گجرات کے شہر جام نگر میں تھا وہاں ایک چرچ کیلئے بہت زیادہ کام کرتا تھا، ان کیلئے شوز بھی کیا کرتا تھا، کپڑے اکٹھے کرتا تھا اور انکو بہت زیادہ خیرات بھی دیتا تھا۔

ایک انٹرویو میں انہوں نے بتایا کہ ایک دن چرچ میں موجود فادر ڈیوس میرے پاس آئے اور انہوں نے مجھ سے سوال کیا کہ تم چرچ کیلئے اتنا کچھ کرتے ہو، عیسائیت قبول کیوں نہیں کر لیتے؟، فادر ڈیوس کے سوال نے مجھے سوچنے پر مجبور کیا، میرے کزن اور وہاں موجود زیادہ تر لوگ کیتھولک تھے، پھر میں نے اپنے والد سے پوچھا کہ کیا مجھے عیسائیت کو قبول کر لینا چاہئے، والد نے جواب دیا کہ میرا نام نہیں بدلنا باقی جو کرنا چاہتے ہو کرو۔ریمو ڈی سوزا نے اپنے آنجہانی والد کی خواہش کا احترام کیا اور وہ آج بھی اپنا پورا نام ریمو گوپی ڈی سوزا لکھتے ہیں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں