ہومتازہ ترینپاکستانی میڈیا وفد کا دورہ چین، کاشغر اور ارمچی  کی ثقافت اور...

پاکستانی میڈیا وفد کا دورہ چین، کاشغر اور ارمچی  کی ثقافت اور جدت کا معائنہ

18 سے 22 اپریل تک پاکستان کے میڈیا اور تھنک ٹینک نمائندوں پر مشتمل ایک وفد نے کاشغر اور ارمچی کا دورہ کیا۔

اسٹینڈ اپ (انگریزی): غزل نور، تائرجیان

"ارمچی یا کاشغر، آپ کس شہر کو ترجیح دیتے ہیں؟

پاکستان سے آئے ہوئے میڈیا وفد نے پانچ دن تک ان دونوں شہروں کا جائزہ لیا۔

اور اب وہ سنکیانگ کے انٹرنیشنل گرینڈ بازار میں موجود ہیں۔

ذرا اندازہ لگائیں، وہ کس شہر کا انتخاب کریں گے؟”

ذیشان خان بولے”ارمچی”

اسامہ یوسف نے کہا ’’میں تو کاشغر کو ترجیح دوں گا”

نور اللہ نے بھی "ارمچی” کا انتخاب کیا

شہیر احمد کہتے ہیں "یہ بہت مشکل سوال ہے”

راشدہ شوکت کے مطابق وہ "دونوں” کا انتخاب کریں گی۔

ساؤنٹ بائٹ 1 (انگریزی): شہیر احمد، رکن، پاکستانی میڈیا وفد

"اگر آپ ثقافت اور تاریخ کے حوالے سےبات کریں تو پھر یقیناً کاشغر ہی ہے لیکن اگر آپ مجموعی طور پر دیکھیں تو ارمچی بہتر ہے کیونکہ یہ گہما گہمی سے بھرپور ایک جدید اور مصروف ترین شہر ہے جو اپنی تاریخی اہمیت بھی رکھتا ہے۔ اس لئے دونوں شہر بہت اچھے ہیں اور یہاں ہمارا تجربہ بہت شاندار رہا۔”

ساؤنٹ بائٹ 2 (انگریزی): نور اللہ، رکن، پاکستانی میڈیا وفد

"میرے خیال میں ارمچی زیادہ ترقی یافتہ اور نسبتاً بڑا شہر ہے جہاں سہولیات بھی بہت زیادہ ہیں۔”

ساؤنٹ بائٹ 3 (انگریزی): میر سلام خان جوگیزئی، رکن، پاکستانی میڈیا وفد

"کاشغر اور ارمچی دونوں ہی زبردست ہیں اس لئے میرا خیال ہے کہ میں ارمچی اور کاشغر دونوں کو ہی ترجیح دوں۔ کسی ایک کو منتخب کرنا ناانصافی ہوگی۔ دونوں شہروں کی اپنی منفرد پہچان ہے اور اِن دونوں شہروں کے لوگ بہت پیارے اور نہایت خوبصورت ہیں۔”

ساؤنٹ بائٹ 4 (انگریزی): ذیشان خان، رکن، پاکستانی میڈیا وفد

"یہ میرا یہاں کا پہلا دورہ ہے۔یہ ایک بین الاقوامی شہر ہے اور اس کے بارے میں میرا تاثر مختلف تھا لیکن جب میں یہاں آیا تو میں نے محسوس کیا کہ یہ ایک بین الاقوامی شہرسے کہیں بڑھ کر ہے۔ یہاں آپ کو اِن کی ثقافت بھی ملتی ہے، آپ اِن کی ترقی بھی دیکھ سکتے ہیں۔آپ یہاں مختلف ممالک کے لوگوں کو بھی دیکھتے ہیں اور اس مقامی بازار میں مختلف ملکوں کی مصنوعات بھی دستیاب ہیں۔ اس لئے میں ارمچی کو ترجیح دیتا ہوں۔”

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ٹیکسٹ آن سکرین:

پاکستان سے آئے میڈیا وفد کا ارمچی اور کاشغر کا پانچ روزہ دورہ

وفد نے دونوں شہروں کی ثقافت، ترقی اور ماحول کا قریب سے جائزہ لیا

سنکیانگ کے انٹرنیشنل گرینڈ بازار میں وفد نے تاثرات بیان کئے

کچھ ارکان نے ارمچی جبکہ کچھ نے کاشغر کو اپنی ترجیح بتایا

وفد کے ارکان کے مطابق دونوں شہر منفرد پہچان رکھتے ہیں

کاشغر ثقافت اور تاریخ کے حوالے سے نمایاں مقام رکھتا ہے

ارمچی ایک مصروف، جدید اور سہولیات سے بھرپور بڑا شہر ہے

یہاں ایک عالمی ماحول اور مختلف ممالک کی جھلک نمایاں ہے

وفد دونوں شہروں کے عوام کی خوش اخلاقی اور مہمان نوازی سے متاثر ہوا

پاکستانی مہمانوں نے اپنے دورے کو ایک یادگار اور شاندار تجربہ قرار دیا

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں