ہومانٹرنیشنلایران نے پاکستان کے ذریعے امریکہ کو اپنی " ریڈ لائنز" سے...

ایران نے پاکستان کے ذریعے امریکہ کو اپنی ” ریڈ لائنز” سے آگاہ کر دیا

تہران (شِنہوا) ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے اپنے حالیہ دورے میں پاکستان کے ذریعے امریکہ کو ایران کی ” ریڈ لائنز” سے آگاہ کر دیا۔

ایران کی نیم سرکاری نیوز ایجنسی فارس کی رپورٹ کے مطابق امریکہ کو تحریری طور پر پہنچائی گئی ” ریڈ لائنز” ایران کے جوہری پروگرام اور آبنائے ہرمز سے متعلق ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ پیغامات مذاکرات کا حصہ نہیں تھے بلکہ ایران کی ایک کوشش تھی جس کا مقصد خطے کی صورتحال واضح کرنا اور اپنی ریڈ لائنز کا واضح اعلان کرنا تھا۔

اس سے قبل عراقچی جمعہ کو اسلام آباد دورے پر پہنچے تھے اور پھر عمان کا مختصر دورہ کرنے کے بعد وہ اتوار کے روز دوسری باراسلام آباد گئے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں