ہومپاکستاندادو، گھر میں آتشزدگی سے 2 بچے جاں بحق، چار زخمی

دادو، گھر میں آتشزدگی سے 2 بچے جاں بحق، چار زخمی

سندھ کے ضلع دادو میں ایک گھر میں آگ لگنے سے 2 معصوم بچے جاں بحق ہو گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق واقعہ ملکاٹی شریف کے گھر میں پیش آیا جہاں آتشزدگی کے باعث 2 معصوم بچے موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ 4 افراد جھلس کر زخمی ہوئے، جاں بحق ہونیوالے بچوں کی عمریں 5سے 10سال کے درمیان ہیں، آتشزدگی کے نتیجے میں گھر میں موجود مویشی بھی جل کر ہلاک ہو گئے، زخمیوں کو فوری طور پر سول ہسپتال دادو منتقل کر دیا گیا جہاں انکا علاج جاری ہے۔

علاوہ ازیں آگ سے گھر میں موجود تمام قیمتی سامان اور اناج کو راکھ کا ڈھیر بن گیا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں