پاکستان اور ایران نے علاقائی صورتحال پر رابطہ برقرار رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔
سفارتی ذرائع کے مطابق ہفتے کو چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے ملاقات کی جس میں علاقائی صورت حال اور دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
دونوں رہنمائوں نے خطے میں امن و استحکام کے فروغ پر زور دیا اور اتفاق کیا کہ خطے میں امن و استحکام کیلئے مشترکہ حکمت عملی اور قریبی تعاون ناگزیر ہے۔


