ہومتازہ ترینآئی ٹی شعبہ 20 فیصد سالانہ ترقی کی راہ پر گامزن، پاکستان...

آئی ٹی شعبہ 20 فیصد سالانہ ترقی کی راہ پر گامزن، پاکستان عالمی درجہ بندی میں 16ویں نمبر پر آگیا

ملکی ٹیک انڈسٹری کے سالانہ بنیادوں پر 20فیصد کی شرح سے ترقی کرنے کے باعث پاکستان گلوبل آؤٹ سورسنگ ٹیلنٹ انڈیکس میں 16ویں نمبر پر آ گیا۔

جاری بیان میں وفاقی وزیر آئی ٹی شزا فاطمہ نے کہا ہے کہ پاکستان کو ٹیکنالوجی اور آؤٹ سورسنگ کا عالمی مرکز بنانے کی کوششیں جاری ہیں، وزارتِ آئی ٹی کا ہدف ملک کو عالمی ٹیک حب بنانا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ سپیکٹرم آکشن مکمل ہو چکی ہے، فائبرائزیشن پلان پر تیزی سے کام جاری ہے، 3 نئی سب میرین کیبلز کے ذریعے انٹرنیٹ کنیکٹیویٹی میں مزید بہتری آئے گی۔

انہوں نے بتایا کہ چین اور وسطی ایشیاء سے زمینی ڈیجیٹل روابط مضبوط بنانے کا منصوبہ زیر غور ہے۔

انہوں نے بتایا کہ 10لاکھ نوجوانوں کو اے آئی سکلز کی تربیت دینے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے، ڈیجی سکلز پروگرام کے ذریعے فری لانسنگ اور ٹیک مہارتوں کو فروغ دیا جا رہا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ گزشتہ 18ماہ میں پاکستان کی 400سے زیادہ کمپنیوں نے 40سے زائد عالمی ٹیک ایونٹس میں شرکت کی ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں