ہومپاکستانمنکی پاکس کیسز میں اضافہ باعث تشویش ہے، ایم ایس میو ہسپتال

منکی پاکس کیسز میں اضافہ باعث تشویش ہے، ایم ایس میو ہسپتال

صوبائی دارالحکومت لاہور کے میو ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر عبدالمدبر نے کہا ہے کہ رواں سال منکی پاکس کے 32 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، اسوقت ہسپتال میں منکی پاکس کے 6 مریض زیر علاج ہیں، لاہور اور گرد و نواح سے بھی مریض سامنے آ رہے ہیں، ہر عمر کے افراد اس بیماری سے متاثر ہو رہے ہیں اور متاثرہ مریضوں میں سے کسی نے بیرون ملک سفر نہیں کیا۔

انکا کہنا تھا کہ منکی پاکس کے کیسز میں اضافہ باعث تشویش ہے، شہری اگر جسم پر سرخ دھبے، خارش اور تیز بخار جیسی علامات ظاہر ہوں تو فوری طور پر قریبی ہسپتال سے رجوع کریں، منکی پاکس کی کوئی مخصوص دوا موجود نہیں تاہم زیادہ تر مریض تقریباً 14دن میں صحتیاب ہو جاتے ہیں۔

رواں سال اب تک منکی پاکس سے کسی مریض کی موت رپورٹ نہیں ہوئی جبکہ گزشتہ سال 21کیسز سامنے آئے تھے جن میں سے 3 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں