ہومتازہ ترینچین کا برطانیہ میں آف شور ونڈ منصوبوں سے چینی ٹربائنز کے...

چین کا برطانیہ میں آف شور ونڈ منصوبوں سے چینی ٹربائنز کے اخراج کی سخت مخالفت کا اظہار

بیجنگ (شِنہوا) چین نے برطانوی حکومت کی جانب سے نام نہاد "قومی سلامتی” کے بہانے ایک چینی کمپنی کو آف شور ونڈ منصوبوں سے خارج کرنے پر اپنی سخت مخالفت کا اظہار کیا ہے۔

چینی وزارت تجارت کے ترجمان نے ان خیالات کا اظہار برطانوی پارلیمنٹ کی ویب سائٹ پر جاری ایک حالیہ بیان سے متعلق میڈیا کے سوال کے جواب میں کیا۔ بیان میں کہا گیا تھا کہ حکومت برطانیہ کے آف شور ونڈ منصوبوں میں چینی کمپنی منگ یانگ سمارٹ انرجی کے تیار کردہ ونڈ ٹربائنز کے استعمال کی حمایت نہیں کرتی۔

متعلقہ بیان کا حوالہ دیتے ہوئے ترجمان نے کہا کہ "قومی سلامتی” کی بنیاد پر چینی مصنوعات کو خارج کرنا کھلی اور آزاد منڈی کے ان اصولوں کے خلاف ہے جن کی برطانیہ طویل عرصے سے حمایت کرتا آیا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ ایسا اقدام برطانیہ کی اپنی اقتصادی ترقی اور عوام کی فلاح و بہبود کے لئے سازگار نہیں ہے اور اس سے دو طرفہ عملی اقتصادی و تجارتی تعاون پر منفی اثر پڑے گا۔ انہوں نے اس کی سخت مخالفت پر زور دیا۔

ترجمان نے یاد دلایا کہ برطانوی وزیراعظم کیئر سٹارمر نے رواں سال جنوری میں چین کے دورے کے موقع پر واضح طور پر کہا تھا کہ برطانیہ تجارت، سرمایہ کاری، مالیات اور ماحولیاتی تحفظ سمیت مختلف شعبوں میں چین کے ساتھ تعاون بڑھانے کا خواہاں ہے تاکہ باہمی اقتصادی ترقی کو فروغ دیا جا سکے اور دونوں ممالک کے عوام کو فائدہ پہنچے۔

ترجمان نے کہا کہ چین امید کرتا ہے کہ برطانوی حکومت چینی کمپنیوں کے لئے منصفانہ، شفاف اور غیر امتیازی کاروباری ماحول فراہم کرے گی، عملی اقدامات کے ذریعے اقتصادی و تجارتی تعاون کو آگے بڑھائے گی اور دو طرفہ تعلقات کی صحت مند ترقی کو فروغ دے گی۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں