ساؤنڈ بائٹ 1 (انگریزی): تالیٹھا، سیاح
"تیز، مؤثر، دوستانہ اور شاندار۔”
ساؤنڈ بائٹ 2 (انگریزی): چارلی، سیاح
"سکون بخش، سستی اور مؤثر۔”
شنگھائی کے مقبول سیاحتی مقامات کی فہرست میں ژونگ شِنگ انٹرنیشنل گلاسز سٹی کو ہمیشہ سرفہرست شمار کیا جاتا ہے۔
ساؤنڈ بائٹ 3 (چینی): لوسی، مالک ، ژونگ شِنگ انٹرنیشنل گلاسز سٹی
"زیادہ تر سیاح سب سے پہلے بَنڈ کا رخ کرتے ہیں۔ اس کے بعد وہ اپنی ضرورت کے مطابق چینی طرز کے چشمے بنوانے کے لئے ہماری آپٹیکل مارکیٹ میں آتے ہیں۔
کچھ لوگ چاہتے ہیں کہ وہ ساحلِ سمندر پر پڑھ سکیں اور انہیں قریب و دور دونوں واضح دکھائی دے جبکہ کچھ سورج کی نقصان دہ شعاعوں سے تحفظ کو ترجیح دیتے ہیں تاکہ آرام سے سفر کر سکیں۔
یہاں ہم اکثر ایک گھنٹے کے اندر سارا کام مکمل کر لیتے ہیں۔”
ساؤنڈ بائٹ 4 (انگریزی): تالیٹھا، سیاح
"میرے ملک میں جا کر آپ آنکھوں کا معائنہ کرواتے ہیں۔ وہاں عینک تیار ہونے میں دو ہفتے کا وقت لگ سکتا ہے۔ بعد میں جب آپ عینک پہن لیتے ہیں اور اگر خود کو زیادہ آرام دہ محسوس نہیں کرتے تو وہ آپ سے کہیں گے کہ گھر جائیں اور عینک پہننے کی عادت ڈالیں۔ جبکہ چین میں نہ صرف معائنے اور عینک تیار ہونے کا وقت بہت کم ہے بلکہ میرے خیال میں سروس بھی بہتر ہے۔”
ساؤنڈ بائٹ 5 (انگریزی): چارلی، سیاح
"سروس بہترین ہے اور کام بہت تیزی سے مکمل ہوتا ہے۔ میں نے دو عینکیں خریدیں اور میری والدہ نے بھی دو لیں۔ قیمت آسٹریلیا کے مقابلے میں تقریباً دس فیصد بنتی ہے۔”
شنگھائی، چین سے شِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ٹیکسٹ آن سکرین:
ژونگ شِنگ انٹرنیشنل گلاسز سٹی شنگھائی کامقبول سیاحتی مقام ہے
یہاں سیاح کم وقت میں اعلیٰ معیار کی عینک حاصل کر سکتے ہیں
سیاحوں کو تیز رفتار، دوستانہ اور مؤثر سروس فراہم کی جارہی ہے
ہر کوئی حسبِ ضرورت چینی طرز کی کسٹمائزڈ عینک بنوا سکتا ہے
یہاں دور و قریب کی نظر کی عینکیں بنائی جاتی ہیں
معائنے سے عینک ملنے تک صرف ایک گھنٹے کا وقت چاہئے
قیمت آسٹریلیا کے مقابلے میں تقریباً دس فیصد بنتی ہے
جدید عینکیں سورج کی مضر شعاعوں سے تحفظ فراہم کرتی ہیں


