ہومانٹرنیشنلروس اور ایران کے وزرائے خارجہ کا ایران کے بنیادی شہری ڈھانچے...

روس اور ایران کے وزرائے خارجہ کا ایران کے بنیادی شہری ڈھانچے پر حملے بند کرنے کا مطالبہ

ماسکو (شِنہوا) روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاروف اور ان کے ایرانی ہم منصب سید عباس عراقچی نے ایران کے شہری اور توانائی کے بنیادی ڈھانچے پر حملے فوری طور پر بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

روسی وزارت خارجہ کے مطابق ٹیلی فونک گفتگو کے دوران دونوں وزراء نے شہری، صنعتی اور بوشہر ایٹمی بجلی گھر سمیت توانائی کی تنصیبات پر بے رحمانہ اور غیر قانونی حملوں کو روکنے کی اہمیت پر زور دیا۔

انہوں نے خبردار کیا کہ اس طرح کی کارروائیاں بجلی گھر کے ملازمین کی زندگی اور صحت کے لئے خطرہ ہیں اور ان کے نتیجے میں تابکاری کا ایسا حادثہ رونما ہو سکتا ہے جو پورے خطے کو متاثر کر سکتا ہے۔

لاروف نے اس امید کا اظہار کیا کہ ایران کے گرد کشیدگی کم کرنے کے لئے بعض ممالک کی کوششیں کامیاب ہوں گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ کا دھمکی آمیز زبان ترک کرنا اور مذاکرات کی طرف لوٹنا اس حوالے سے انتہائی مددگار ثابت ہوگا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں