ہومتازہ ترینچین نے خلا میں ذہین کمپیوٹنگ کے سیٹلائٹ نظام کے لئے فیزیبلٹی...

چین نے خلا میں ذہین کمپیوٹنگ کے سیٹلائٹ نظام کے لئے فیزیبلٹی سٹڈی کا آغاز کر دیا

بیجنگ (شِنہوا) چین نے خلا میں ذہین کمپیوٹنگ کے سیٹلائٹ نظام کے لئے جامع فیزیبلٹی سٹڈی اور منصوبے سے قبل جائزے کا آغاز کردیا۔

قومی دفاع کے لئے سائنس، ٹیکنالوجی اور صنعت کی ریاستی انتظامیہ کے کمرشل سپیس کے شعبے کے ڈپٹی ڈائریکٹ یو گو بن نے بیجنگ میں ہونے والی 2026 سپیس کمپیوٹنگ انڈسٹری کانفرنس میں کہا کہ انتظامیہ نے منصوبے کے آغاز کی میٹنگ اور ماہر پینل سیشنز کا انتظام کیا ہے۔ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ڈیلی کے مطابق اس حوالے سے کام منظم انداز میں جاری ہے۔

خلا میں کمپیوٹنگ سے مراد خلا میں کمپیوٹنگ کی صلاحیت کی تنصیب ہے جس سے سیٹلائٹ نیٹ ورکنگ کے ذریعے عالمی سطح پر ہموار کوریج ممکن ہوتی ہے۔ زمینی ڈیٹا سنٹرز کے مقابلے میں بروقت ردعمل اور عالمی کوریج اس کے سب سے بڑے فوائد ہیں۔

یو نے خلا میں کمپیوٹنگ کی تزویراتی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ یہ زمینی کمپیوٹنگ میں رکاوٹیں توڑنے اور ڈیجیٹل معیشت کی پائیدار نمو کو یقینی بنانے کا ایک اہم ذریعہ ہے۔

چائنہ اکیڈمی آف انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن ٹیکنالوجی کے کلاؤڈ کمپیوٹنگ اور بگ ڈیٹا ریسرچ انسٹی ٹیوٹ میں ڈیٹا سنٹر ڈیپارٹمنٹ کی ڈپٹی ڈائریکٹر شئی لی نا نے بتایا کہ کمپیوٹنگ سیٹلائٹس لیزر کمیونیکیشن لنکس بنا کر ہموار عالمی کوریج حاصل کر سکتے ہیں اور ڈیٹا کو براہ راست مدار میں پروسیس کر سکتے ہیں۔

وزارت صنعت و انفارمیشن ٹیکنالوجی کے مطابق چین خلا میں کمپیوٹنگ کے صنعتی ماحولیاتی نظام کی تیز رفتار نشوونما کر رہا ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں