خطے میں جاری کشیدگی کے باعث ہفتے کو پاکستان کی مشرق وسطی کے مختلف ممالک کیلئے 64 پروازیں منسوخ کردی گئیں۔
حکام کے مطابق کراچی ایئرپورٹ سے ابوظہبی، کویت، جدہ، دمام، شارجہ، مدینہ، مسقط، ریاض، نجف، بحرین اور دبئی کیلئے 20دوطرفہ پروازیں منسوخ ہوئیں، اسلام آباد ایئرپورٹ سے شارجہ، ابوظہبی، دبئی، بحرین، ریاض، دمام اور دوحہ کی 20پروازیں متاثر ہوئیں جبکہ لاہور ایئرپورٹ پر ابوظہبی اور دبئی سیکٹر کی 6پروازیں، پشاور ایئرپورٹ سے دبئی، دوحہ، شارجہ اور ابوظہبی کیلئے 8پروازیں اور ملتان ایئرپورٹ سے دبئی کیلئے 2 پروازیں منسوخ کی گئیں۔
حکام کے مطابق گزشتہ 35دنوں میں پاکستان سے مشرق وسطی جانے والی منسوخ پروازوں کی مجموعی تعداد 2706ہوگئی ہے۔


